Post Views: 53
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 24 اور 26 نومبر کے مختلف مقدمات میں دی گئی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دی ہیں۔ عدالت نے عمر ایوب اور ان کے وکیل کی عدالت کے احکامات کی عدم تعمیل کی بنیاد پر 10 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانتیں ختم کیں اور ان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔ جج امجد علی شاہ کی عدالت نے عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمر ایوب نے ان مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر عوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دی تھیں۔