Post Views: 18
لاہور: اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے ایک شخص کے پیٹ سے کوکین سے بھری 40 کیپسولز برآمد ہوئی، جن کا مجموعی وزن 230 گرام تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر اس کا ساتھی سہولت کار ایئرپورٹ کی پارکنگ میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے منشیات سے بھرے کیپسولز نکالے گئے۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ مقدس عمرہ کے سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این ایف ملک اور بیرون ملک منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سرگرم ہے۔