آج کی تاریخ

Imran Khan, PTI, Adiala Jail, Judicial Commission, May 9, November 26, Negotiation, Establishment, Court Cases, Toshakhana Case, Al-Qadir University Case, Aliema Khan, Missing Persons, Judicial System, Political Statements, Pakistan Politics

عمران خان کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کا دوبارہ حکم

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر درخواست پر دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ 9 جون تک فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کی جائے۔
پراسیکیوشن کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے پہلے دو بار تحریری طور پر اور بعد ازاں زبانی طور پر ان ٹیسٹوں سے انکار کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ ان ٹیسٹوں کے بغیر تفتیش مکمل نہیں ہوسکتی، اور بانی پی ٹی آئی سے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو اجازت دے دی کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ کروائیں اور مقررہ تاریخ تک رپورٹ جمع کرائیں۔
یاد رہے کہ عمران خان پر جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں