Post Views: 22
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ان پر پنجاب بھر میں 107 مقدمات درج ہیں۔
سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان پر مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 107 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
دورانِ سماعت عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔
یاد رہے کہ یہ درخواست 2023 میں دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درج تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے تاکہ ان کی منصفانہ سماعت ممکن ہو سکے۔







