پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان نے امریکی صدر کے مشیر رچرڈ گرینل سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوئی، جہاں رچرڈ گرینل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر قاسم اور سلیمان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔
اپنے پیغام میں گرینل نے لکھا کہ قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کو پیغام دیا کہ مضبوط رہیں، دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، آپ اکیلے نہیں۔
Welcome to California, my friends.
— Richard Grenell (@RichardGrenell) July 22, 2025
I loved hanging out with you today.
Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, you must stay strong.
There are millions of people around the world who are sick of political prosecutions.
You are not alone. #freeimrankhan pic.twitter.com/TOAOjrEiM1