آج کی تاریخ

عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی قید، تنہائی اور ان سے ملاقات کی پابندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے کی صورت میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، جو تقریباً دو سال سے جیل میں تنہائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل کسی جمہوری یا مہذب ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی انتقام ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ ان کے والد سابق وزیراعظم عمران خان نے 700 دن سے زیادہ جیل میں گزار دیے ہیں، جن میں زیادہ تر وقت انہیں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ قاسم خان کا کہنا تھا کہ نہ تو ان کے والد کو وکلا سے ملنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی اہلخانہ سے، یہاں تک کہ ان کے ذاتی معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں۔ انہوں نے اسے انصاف کے بجائے ایک ایسے شخص کو توڑنے کی کوشش قرار دیا جو قانون، جمہوریت اور پاکستان کے لیے کھڑا ہوا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں