Post Views: 81
پاکستان کی سیاسی دنیا میں ایک نیا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
ریحام خان نے اپنی پارٹی کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نئی سیاسی جماعت عوام کی حقیقی نمائندگی کرے گی اور حکمرانوں کو جوابدہ بنائے گی۔ پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر جدوجہد کرے گی۔