آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں اور نہ ہی ان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، فیصل کریم کنڈی

پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے جیل سے جلد باہر آنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے اور ان کے بیٹے بھی پاکستان آنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گورنر نے فاٹا کے معاملات حل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کی تشکیل تجویز دی جس میں سابق اراکین پارلیمنٹ، سیاسی رہنما اور دیگر شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام بغیر آئینی ترمیم ممکن نہیں اور انضمام کے وقت کیے گئے وعدے کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں۔
گورنر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقوں میں دن دہاڑے بھتہ خوری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ شام کے بعد گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔
فیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت کی نوجوانوں کی اسکیموں پر تنقید کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان ان سے محروم ہیں، علاوہ ازیں ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش غیر معیار کے مطابق ہوئی ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز یہاں منعقد نہیں ہو سکے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے اندر موجود اختلافات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے اور 5 اگست کے احتجاج کے لیے 20 گاڑیاں بھی اکٹھی نہیں کر پا رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں