آج کی تاریخ

تمام راستے بند کر دیے گئے، عمران خان کی رہائی نظر نہیں آ رہی: علیمہ خان

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آ رہی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی تحریک کی تیاریوں سے مطمئن ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت نے کیا حکمت عملی اپنائی ہے، اب اس تحریک کو روکا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر ہر طرف سے راستے بند کر دیے گئے ہیں، جج صاحبان پر دباؤ ہے، ہم ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں لیکن یہ بھی کافی ثابت نہیں ہو رہا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی مہینوں تک جیل میں رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ہمیں عمران خان کی رہائی قریب آتی دکھائی نہیں دے رہی، اب پی ٹی آئی کی قیادت پر نظر ہے کہ وہ کس طرح اپنے قائد کو رہا کرواتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں