آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

عمران خان کی بہنوں کا بیان، نااہل ارکان کی نشستیں خالی رہیں گی، 14 اگست کو بڑا احتجاج ہوگا

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جن ارکان کو نااہل کیا گیا ہے، ان کی نشستوں پر کوئی دوسرا امیدوار نہیں کھڑا کیا جائے گا کیونکہ انہیں ناجائز طریقے سے نااہل کیا گیا ہے۔
یہ بات عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتائی۔
علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عظمیٰ خان، بشریٰ بی بی اور وہ خود تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کا حال پوچھا اور گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے ظلم و جبر کے باوجود عوامی احتجاج کو سراہا۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی لوگ احتجاج میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کے ڈکٹیٹرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جتنا آج ہو رہا ہے۔ انہوں نے یحیی خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو تقسیم کیا تھا، آج میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور آزادی کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔
بانی نے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک پر کبھی شکایت نہیں کی اور احتجاج کے لیے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے۔ انہوں نے عوام کو حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے، اس لیے 14 اگست کو سب کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے اپنی قیادت کو بھی پیغام دیا کہ جیلوں یا گرفتاریوں سے نہ گھبرائیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جن لوگ نااہل ہوئے ہیں، ان کی نشستوں پر کوئی دوسرا امیدوار نہیں کھڑا کیا جائے گا کیونکہ یہ نااہلیاں ناجائز ہیں۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو پیغام دیا ہے کہ آپریشن روک دیے جائیں کیونکہ یہ پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ مسئلے کو جرگے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اگر علی امین گنڈا پور خود آپریشن روکنے سے قاصر ہیں تو انہیں سوچنا چاہیے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں