پاکستان کے مشہور آسٹرولوجر ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق موجودہصورتحال کے مطابق اب دو دن قبل پاکستان اور عمران خان کے زائچے میں انتہائی مثبت دنوںکا آغاز ہو چکا ہے ۔ یہ مثبت تبدیلی 24 اکتوبر سے شروع ہو چکی ہے۔آنے والے 14 سے15 دن عمران خان کے زائچے میں تھوڑا سست روی سے بہتری کی جائیں گے ، مطلب زائچہ آہستہ آہستہ بہتر ہوگا۔ لیکن کے مقابلے میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں شدید مشکلات کا شکار ہونگی ۔ کیونکہ وہ اس وقت عمرا ن خان کے سامنے الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی اتحاد بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے ، کیونکہ عمران خان کے زائچے میں ان کے مدمقابل لوگوں کا ستارہ زائچے کے چھٹے خانے میں آ کر پھنس چکا ہے اور چھٹے خانے میں ہمیشہ ستارہ بڑا کمزور ہوتا ہے۔ عمران خان کے زائچے میں تمام منفی صورتحال اب ختم ہو گئی ہے ۔عمران خان کا بہتری کی طرف سفر کا پہلا دن 24 اکتوبر سے شروع ہو چکا ہے جس میں آہستہ آہستہ بہتری آتی جائے گی۔
عمران خان کا کوئی مد مقابل نہیں ہے۔ اب آپ نے دیکھ لیا کہ نواز لیگ نے بڑا شور مچایا کہ میاں نواز شریف آ رہے ہیں اور وہ آ بھی گئے۔اور ان کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن تاحال تمام صورتحال ان کے خلاف جا رہی ہے ۔ ان کے مقابلے میں اگر عمران خان صرف دو گھنٹے کے وقت میں کہیں کہ میںتقریر کر رہا ہوں تو اس سے کہیں زیادہ جو لوگ وہ آجائیں گے ۔کیونکہ ان کے زائچہ پیدائش میں سیارگان بہت مضبوط ہیں ۔ موجودہ وقت میں پاکستانی سیاسی شخصیات کو اگر دیکھا جائے تو شہرت کے حوالے سے بھی ان کا کوئی مدمقابل نہیں ہے ۔وقتی طور پر ان پر مشکلات ہیں جیسا کہ وہ جیل میں ہیںلیکن بہت جلد ان کو ریلیف ملنے والا ہے ۔ دوسری سب سے بڑی اہم بات یہ ہے کہ ان کے زائچے کے اندر اس وقت سورج کی نظر انتہائی مثبت ہو چکی ہے ،اس کے آنے والے ایک سال تک اثرات آتے ر ہیں گے ، کیونکہ یہ زائچے کا قانون ہے کہ جب سورج ایک درجہ طے کر کے نظر ملاتا ہے تو اس کا اثر ایک سال تک آتا رہتا ہے۔ تو ان کے زائچے میں آنے والا ایک سال تبدیلیاں اور بہتریاں لاتا رہے گا ۔اگر دیکھا جائے تو عطارد ان کے زائچے میں 30 اکتوبر کو مرکری کیساتھ قیران کرے گا۔ اب بات انتخابات کی طرف جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی میں یہ کہہ چکا ہوںکہ آنے والے وقت میں عدلیہ بڑے فیصلے کرے گی ۔جس کا نتیجہ آپ کو نظر آنا شروع ہو چکا ہوگا ۔ تیس اکتوبر کے بعد انتخابات کی طرف باتیں جانا شروع ہو جائیںگی اور ملک میں الیکشن کی گہما گہمی شروع ہو جائے گی ۔ مریخ اور مشتری کی انتہائی نہس نظر کا ہر بندے پہ اثر آنا ہے اب نگران حکومت کے لیے بھی آنے والے وقت میں مسائل کھڑے ہوں گے۔ کیونکہ زائچے کا قانون لاگوہو چکا ہے۔ اس وقت زائچے میں مریخ اور زحل کی سعادنظر قائم ہو چکی ہے جو آنے والے وقت میں پاکستان کو ایک نئی سمت میں لے جائے گی ۔انشاءاللہ پاکستان میں مہنگائی کا زور ٹوٹے گا وہ دیکھیں اب آہستہ آہستہ ٹوٹنا شروع ہو گیا۔اب تمام حقائق سامنے آنا شروع ہو جائیں گے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ مریخ یہاں سے پھر مشتری کے ساتھ اپنی نہس نظر قائم کر کے آگے جائے گا اس طرح عمران خان اب آنے والے وقت میں انشاءاللہ جیل سے باہر آتے ہوئے نظر آئیں گے اور صورتحال بہتر ہوتے ہونے کی سمت میں جائے گی۔
