ایک سو ونوے ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔ ریفرنس میں عمران خان کو ملزم نامزد کردیا گیا ان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری اور شہزاد اکبر سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ان کے ساتھ ساتھ فرح گوگی اور بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم کا نام بھی شاملہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی گئی تھی۔ وکیل لطیف کھوسہ ودیگر کے توسط سے دائر درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی تھی، جس میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس کے فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔







