پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر چیئر مین پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔عمران خان نے جیل سے نکالنے کے پلان پر عمل درآمد نہ کرنے پر پارٹی رہنماؤں کو کھری کھری سنادی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزش کرتے ہوئے انہیں خوب جھاڑ پلائی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں۔ جیل سے نکلنے کے لئے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا۔ آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے۔ آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سرزنش کی۔پی ٹی آئی کا وفد بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے لئے اڈیالہ جیل گیا تھا۔ کشیدگی کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ادھوری رہی۔ عمران خان نے کہا کہ میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آ سکوں گا۔






