عمران خان نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

سابق چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان نے 5 سال کے لیے اپنی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے نااہل کردیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔اپنی درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں