آج کی تاریخ

عمران خان: میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا

راولپنڈی: عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کا بجٹ میری مشاورت کے بغیر منظور نہیں ہونا چاہیے تھا اور سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی نے بانی سے ملاقات کی مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا مشکل حالات میں عوام کی آواز بن چکا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پہلے پانچ رکنی ٹیم میرے پاس مشورے کے لیے آئی، اگر بجٹ منظور ہوچکا ہے تو سپریم کورٹ جائیں اور وضاحت کریں کہ آئی ایم ایف اس بجٹ کو کیسے قبول کرے گا، پارٹی ہیڈ کی مشاورت کے بغیر بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اب سپریم کورٹ سے اجازت لے کر وہی ٹیم میرے پاس آئے گی اور میں تبدیلیوں پر غور کروں گا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان سرپلس بجٹ پر ناخوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے وفاقی حکومت کو فائدہ ہوگا، اب وہ سپریم کورٹ سے اجازت لے کر تبدیلیاں لائیں گے جو بھی حکم ہوگا، وہی عمل ہوگا کیونکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ اتنی جلدی تین گھنٹے میں بجٹ منظور کرلیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں