اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز ، ملک احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا بھی اڈیالہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے ۔ ا س کے علاوہ اسد قیصر، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ بھی اڈیالہ جیل پہنچیں ۔ تمام رہنما سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد یہ سب جیل کے اندر روانہ ہوئے۔ جبکہ ملاقات کے بعد اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، ملک احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا کو جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان تمام رہنماؤں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس دوران عالیہ حمزہ گرفتاری سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی مرکزی قیادت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لینے کے معاملے پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اہم بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شیڈول کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات تھی، جس کے لیے شبلی فراز ، عمر ایوب ، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر کو حراست میں لیا تھا ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لےکر اڈیالہ چوکی منتقل کیا تھا۔ تاہم کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا۔






