آج کی تاریخ

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا فیصلہ، نقد خریداری پر اضافی رقم وصولی کی تجویز-ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا فیصلہ، نقد خریداری پر اضافی رقم وصولی کی تجویز-پنجاب حکومت کی شہریوں کو ہدایت: قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ اداروں کو دیں، کالعدم تنظیموں سے اجتناب کریں-پنجاب حکومت کی شہریوں کو ہدایت: قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ اداروں کو دیں، کالعدم تنظیموں سے اجتناب کریں-احمد پور سیال: سازش یا صفاکی؟ 18 زندگیاں موت کے دہانے، نشتر کے ڈاکٹرز بھی بے حس-احمد پور سیال: سازش یا صفاکی؟ 18 زندگیاں موت کے دہانے، نشتر کے ڈاکٹرز بھی بے حس-مظفرگڑھ پولیس کی ریکوری میں بندر بانٹ، 2 لاکھ لٹوا کرمدعی کو 20 ہزار ملا-مظفرگڑھ پولیس کی ریکوری میں بندر بانٹ، 2 لاکھ لٹوا کرمدعی کو 20 ہزار ملا-زکریا یونیورسٹی، سکروٹنی نہیں سازش، میرٹ کی لاش پر چہیتوں کی تعیناتی، وائس چانسلر کی مجرمانہ خاموشی-زکریا یونیورسٹی، سکروٹنی نہیں سازش، میرٹ کی لاش پر چہیتوں کی تعیناتی، وائس چانسلر کی مجرمانہ خاموشی

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر بشریٰ بی بی نے عدالت آنے سے انکار کر دیا، جج برہم

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاجاً عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا، جس کے باعث سماعت تعطل کا شکار ہوگئی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے بغیر کیس چلانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی سربراہی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی نے بطور احتجاج کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کر دیا۔ جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا مؤقف ہے کہ انہیں منگل کو عمران خان سے ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ عدالت نہیں آئیں گی۔
عدالت نے تین گھنٹے تک انتظار کے بعد سماعت ملتوی کر دی اور بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت 3 جون تک مؤخر کر دی۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر اگلی پیشی پر بھی وہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔ پراسیکیوشن نے عدالت سے درخواست کی کہ بشریٰ بی بی کے بغیر ہی کیس کی کارروائی جاری رکھی جائے۔
فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ وکلا کو سماعت میں شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ دیگر کو نہیں۔ بشریٰ بی بی نے بطور احتجاج شرکت نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حق ہمیشہ غالب آتا ہے اور جھوٹ کی شکست ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز اور دیگر ادارے آپس میں ملے ہوئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پر نہیں لائی جا رہیں، اپوزیشن جماعتوں کو تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی، اور ہم پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ جیل سے تحریک کی قیادت کریں گے اور تمام پارٹی عہدیداروں کو پیغام دے دیا ہے کہ جو دباؤ برداشت نہیں کر سکتا وہ علیحدہ ہو جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں