Post Views: 63
اسلام آباد: بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دلائل دینے کے لیے مزید مہلت دی جائے کیونکہ انہیں جیل حکام سے مکمل جواب حاصل کرنا باقی ہے۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ان کی تیسری درخواست نہیں بلکہ پہلی مرتبہ مناسب وقت طلب کیا جا رہا ہے، لہٰذا انہیں تحریری جواب تیار کرنے اور جیل انتظامیہ سے رپورٹ لینے کے لیے مہلت دی جائے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست قبول کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔ اس موقع پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر آئندہ سماعت یکم دسمبر کو ہوگی، جس میں جیل حکام اپنا موقف جمع کرائیں گے۔







