عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی و دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے 9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے روکنے والے حکم میں توسیع دیتے ہوئے عبوری ضمانت 27 جنوری تک بڑھا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں