عمران اسی سال جیل سے باہر، خوش قسمتی کی تین لانئیں

عمران اسی سال جیل سے باہر، خوش قسمتی کی تین لانئیں

ہاتھ میں عزت‘ دولت اور مرتبے ، فتح تک جنگ جاری رکھنےکی لکیریں موجود

ہر وہ کام جو مرتبے کو کم کرنے کیلئے کیا جاتاہے عزت و توقیر میں اضافہ کرتا ہے

ایسے لوگ کبھی بھی شکست قبول نہیں کرتے، فتح یابی کے پہلو ڈھونڈ نکالتے ہیں

ایسے لوگ ایماندار،فیملی لائف ڈسٹرب،ہرکام میں پرفیکشن چاہتے ہیں:پامسٹ

ملتان ( عوامی رپورٹر ) معروف پامسٹ ظفر اقبال لک نے عمران خان کے ہاتھوں کے پرنٹوں کے مطالعے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ وہ رواں سال ہی جیل سے آزاد ہو جائیں گے کیونکہ ان کے ہاتھوں کےنقوش ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ زیادہ دیر سلاخوں میں نہیں رہے گا۔ عمران خان کا ہاتھ خوش قسمتی کی تین متوازی لائنیں رکھتا ہے جو عزت‘ دولت اور مرتبے کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہر وہ کام جو عمران خان جیسے ہاتھ رکھنے والے کے مقام اور مرتبے کو کم کرنے کیلئے کیا جاتا ہے وہ اس کیلئے فائدہ مند ثابت ہو جاتا ہے اور اس کی عزت و توقیر میں اضافہ کرتا ہے۔ اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ عمران خان کو شکست دے دے گا تو یہ سوچ درست نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے مریخ مثبت پر ایک سیارہ ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ ایسے لوگ اس وقت تک جنگ جاری رکھتے ہیں جب تک کامیابی اور فتح حاصل نہ کر لیں۔ دوسرے لفظوں میں ایسے لوگ ذہنی طور پر کبھی بھی شکست قبول نہیں کرتے۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ شکست سے فتح یابی کے پہلو ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ ایسے لوگ کرشماتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اور دوسروں پر سحر طاری کرتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں ڈبل برین لائن ہے اور دوسری برین لائن سوچ کے ابھار پر جا کر ختم ہوتی ہے جو نشاندہی کرتی ہے کہ 40 سال کی عمر کے بعد کا عمران خان ایک مختلف شخصیت کا حامل ہے۔ یہی سائن ظاہر کرتا ہے کہ فسٹ کیرئیر بطور سپورٹس مین کے طور پر کامیابی کے بعد دوسری برین لائن بحیثیت سیاسی قائد وہ بہترین انداز میں خود کو منوائے گا۔ مشتری کے ابھار پر عمران خان دو کراس رکھتا ہے جو ایک طرف پسند کی شادی کو ظاہر کرتا ہے تو دوسری طرف دو مختلف شعبوں میں کمال کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔عمران خان کے ہاتھ میں ہارٹ لائن ہتھیلی کے ایک حصے سے دوسرے حصے کی طرف جاتی ہے جو نشاندہی کرتی ہے کہ ایسے لوگ بہت ایماندار ہوتے ہیں مگر نجی زندگی اور جسمانی زندگی میں توازن نہیں رکھ پاتے جس کی وجہ سے نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔ ایسا ہاتھ رکھنے والا بندہ ہر کام میں پرفیکشن چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے بندے کی فیملی لائف ڈسٹرب ہی رہتی ہے۔ ایسے بندے کی ہاتھ کی لکیریں ظاہر کرتی ہیں کہ ایسا بندہ ہار کر بھی جیت جاتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں