علی پور ٹیچرز زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت، سٹوڈنٹس کا مظاہرہ

علی پور،خیرپورسادات،سلطان پور (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار)علی پور،ٹیچرز زیادتی کیس، مرکزی ملزم ہدایت علی نے عبوری ضمانت کرالی ،19دسمبر کی پیشی مقرر،ملزم کے قبیح فعل پرکالج طلباء کا احتجاج ،ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل ٹیچرز زیادتی کیس کے مرکزی ملزم ہدایت علی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی پورکی عدالت سے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کرا لی،آئندہ پیشی دس دسمبر مقرر کی گئی ہے،دوسری جانب گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ بوائزکالج علی پور کے طلباء نے کالج چوک علی پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن رانا علی حیدر ،ابوبکر رضا ،محمود حسین، مرزا ثقلین اور دیگر نے اپنے اپنے خطابات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مرکزی ملزم ہدایت علی نے استاد اور شاگرد کے رشتے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اس کے فعل نے علی پور جسے تعلیمی حوالہ سے علی گڑھ ثانی کہا جاتا ہے کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں تاخیر سے عوام سخت مشتعل ہیں۔ مطالبہ کیا کہ ملزم کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں