علی پور: ٹیچرززیادتی کیس، سکول سیل، مرکزی ملزم کی آج پیشی

علی پور(خبر نگار)ٹیچرز زیادتی کیس میںمرکزی ملزم عبوری ضمانت پر آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جتوئی کی عدالت پیش ہو گا،پرائیویٹ سکول سیل کر دیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیچرز زیادتی کیس کے مرکزی ملزم ہدایت علی کی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ عبوری ضمانت کی پیشی پر مدعی کے وکیل نے تحفظات کا اظہار کیا جس پر ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ نے کیس ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جتوئی کو بھجوا دیا جہاں آج پیشی عبوری ضمانت کی سماعت ہو گی اور مرکزی ملزم ہدایت علی پیش ہو گا، طالبہ زیادتی کیس کے ملزمان راشد شریف اور طاہر شریف کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں،چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،دوسری جانب محکمہ تعلیم کے افسران نے مثالی آکسفورڈ پبلک سکول کو سیل کر دیا ہے،متاثرہ طالبہ فرحانہ تین ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں