Post Views: 82
علی پور میں کچے علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے پولیس کے ساتھ طویل مقابلے کے بعد ہتھیار ڈال دیے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، کچے گینگ کے 5 ارکان نے 100 سے زائد چوری شدہ مویشیوں سمیت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ ڈاکو دہشت گردی، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ڈی پی او مظفرگڑھ کی نگرانی میں بازیاب کیے گئے مویشی اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 7 جولائی کو موضع لنگرواہ سے ڈاکو تقریباً 200 مویشی لے کر فرار ہو گئے تھے، جن میں سے بڑی تعداد واپس مل چکی ہے۔