علی پور: ایک اور پرائیویٹ سکول میں جنسی سکینڈل، مالک اور بھائی کی زیادتی سے طالبہ حاملہ

علی پور،خیرپورسادات(نمائندہ قوم،نامہ نگار) پرائیویٹ سکول مالک بھائی سمیت میٹرک طالبہ سے زیادتی کرتارہا،حاملہ ہونے پر بھانڈا پھوٹ گیا،ڈاکٹ جاری،ٹی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل کرا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موضع بندیشاہ کے پرائیویٹ مثالی آکسفورڈ پبلک ہائی سکول کے مالک دو بھائیوں راشد شریف ،طاہر شریف جتوئی کا جنسی سکینڈل سامنے آیا ہے،سکول ہذا میں سولہ سالہ طالبہ( ف) میٹرک کلاس میں زیر تعلیم ہے،پرنسپل طاہر شریف طالبہ سے زبردستی تین ماہ تک زیادتی کرتا رہا،پھر پرنسپل کے بھائی راشد شریف نے اسے شادی کا جھانسہ دیا کہ اس کے بھائی کی زیادتی بارے کسی کو نہ بتائے،اس دوران اس سے راشد شریف زیادتی کرتا رہا،آخری مرتبہ بارہ روز قبل جنسی ہوس کا نشانہ بنایا،حاملہ ہونے پر طالبہ نےراشد شریف جتوئی کو کہا کہ وہ حسب وعدہ شادی کرے،اس نے صاف انکار کر دیا،جس پرطالبہ نےوالدین کو بتادیا،پولیس تھانہ صدر علی پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے متاثرہ لڑکی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل کرا لیا ہے،پولیس تھانہ صدر علی پور کے مطابق ملزمان کو آج گرفتار کر لیں گے۔دوسری جانب علی پور کے عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے ملک زوار علی گھلو سابقہ نمائندہ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ شاکر خان بھٹی عبدالمجید لاشاری عبدالمالک بھٹی ڈاکٹر محمد افضل ملک اظہر حسین ایڈووکیٹ اور دیگر نے تحصیل علی پور میں پرائیویٹ سکولوں میں جنسی زیادتی کے واقعات پر گہرے صدمے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل علی پور کے پرائیویٹ سیکٹر میں قائم گرلز تعلیمی اداروں میں مرد اساتذہ کے پڑھانے پر مکمل پابندی عائد کردی جائے اور اس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ اس گھنائونے فعل میں ملوث جنسی ہوس پرست عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے دل خراش سانحات سے بچا جاسکے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں