علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں بارہا غیرحاضری پر کارروائی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں سماعت ہوئی، جس کا تحریری حکم نامہ بھی سامنے آگیا۔ فیصلے کے مطابق علی امین گنڈا پور متعدد مرتبہ طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کے وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ان ہی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کو پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے۔
علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف یہ دو مقدمات تھانہ بارہ کہو میں درج ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں