آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ کیس کی اہم سماعت آج اسلام آباد کی عدالت میں متوقع

اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی اہم سماعت آج ہونے جا رہی ہے۔

سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں ہوگی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے انہیں 17 مئی 2024 کو دفعہ 342 کے تحت سوالنامہ فراہم کیا گیا تھا، جس میں مقدمے سے متعلق تمام شواہد اور الزامات پر ملزم کا موقف جاننے کے لیے سوالات شامل تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں