Post Views: 55
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ میں پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔