آج کی تاریخ

علی امین گنڈاپور کا لاہور دورہ، سینیٹ ٹکٹ پر مرزا آفریدی کی حمایت پر تنقید

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حالیہ دورہ پنجاب کا اصل مقصد سینیٹ امیدوار مرزا محمد آفریدی کے حق میں حمایت حاصل کرنا تھا، جن پر پارٹی ٹکٹ مبینہ طور پر غیر شفاف طریقے سے حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔
تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے قافلے کی آخری منزل مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس پر اختتام پذیر ہونا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ یہ دورہ سینیٹ ٹکٹ کی حمایت کے لیے تھا، جہاں پی ٹی آئی ارکان کے اعزاز میں پرتعیش ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
پارٹی کے بعض حلقوں نے اس دورے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ مبینہ مالی فوائد کے عوض جاری کیا گیا، جس سے پارٹی کے مخلص کارکنان نظر انداز ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو اے ٹی ایمز پر انحصار کرنے کے بجائے عوامی حمایت پر توجہ دینی چاہیے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صرف خیبرپختونخوا حکومت مرزا آفریدی کی حمایت میں ہے، جبکہ دیگر پارٹی رہنما بدھ کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں اس فیصلے کو واپس لینے کی کوشش کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں