آج کی تاریخ

علیمہ خان کی عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کے لیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد: علیمہ خان نے عدالت سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت دلوانے کے لیے رجوع کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں جمع کروائی گئی قانونی دستاویزات پر عمران خان کے دستخط ضروری ہیں تاکہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جا سکے۔
یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا عمران خان کا قانونی حق ہے، مگر اس کے لیے پاور آف اٹارنی پر دستخط درکار ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دستخط کے لیے دی گئی تھیں، مگر تاحال واپس نہیں کی گئیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو ہدایت دی جائے کہ وہ عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت دیں تاکہ اپیل کی مقررہ مدت ضائع نہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں