Post Views: 13
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاج کیس میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
دورانِ سماعت، ملزم عاطف ریاض عدالت میں پیش ہونے پر اس کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ 14 اکتوبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔