Post Views: 10
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ “مائنس عمران خان” کا فارمولہ نافذ ہو چکا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان سے جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا “مائنس عمران خان” کا فیصلہ ہوچکا ہے، جب کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ ان کی منظوری کے بغیر کچھ نہیں ہوگا؟ تو علیمہ خان نے جواب دیا کہ “میرا اندازہ ہے کہ مائنس عمران خان ہو چکا ہے۔”
ایک اور سوال کے جواب میں جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ خیبرپختونخوا کے ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اتنے طاقتور ہیں کہ ہم انہیں انکار نہیں کر سکتے، تو علیمہ خان کا دوٹوک جواب تھا کہ “اگر بوجھ اٹھانا مشکل ہے تو بہتر ہے کہ وہ گھر چلے جائیں۔”