آج کی تاریخ

علیزے شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ساتھی اداکارہ پر سنگین الزامات

معروف اداکارہ علیزے شاہ، جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنے تنازعات کے حوالے سے کھل کر بات کر رہی ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں علیزے شاہ نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ علیزے نے اپنی بات کے ثبوت کے طور پر مختلف چیٹس اور کالز کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں ان کا کہنا ہے کہ منسا نے ان کا ذاتی نمبر ایک مشکوک شخص کو دیا، جو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

علیزے نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا، ’’وہ مجھے نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے اسی خاتون کا ہاتھ ہو گا۔‘‘

ایک اور اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا، ’’تین سال قبل بھی اس عورت نے میری کردار کشی کی کوشش کی تھی۔ میں نے ہمیشہ عزت کے ساتھ حلال روزی کمائی ہے، لیکن جو لوگ حرام کماتے ہیں، انہیں نہ خدا کا خوف ہوتا ہے اور نہ اپنے انجام کی پروا۔‘‘

علیزے شاہ کی جانب سے اپنے خلاف مبینہ دھمکیوں کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے حوصلے اور جرأت کی تعریف کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں