لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)عظمیٰ بخاری اور سمیع اللہ خان کی کانجو فارم ہاؤس لودھراں آمد، عبد الرحمٰن کانجو سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ماں کا رشتہ انمول اور محبت کا پیکر ہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں: عظمیٰ بخاریاللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار کو صبر جمیل عطا فرمائے: عظمیٰ بخاری تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اور چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب سمیع اللہ خان نے لودھراں میں کانجو فارم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری اور سمیع اللہ خان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماں کا رشتہ انمول اور محبت کا پیکر ہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی ایک ایسا غم ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔







