آج کی تاریخ

عراق کے شہر الکوت کی ہائپر مارکیٹ میں خوفناک آگ، 60 افراد جاں بحق

عراق کے مشرقی شہر الکوت میں واقع ایک بڑی ہائپر مارکیٹ میں رات کے وقت خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے مزید لاشیں جلے ہوئے ملبے تلے دبی ہو سکتی ہیں، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پانچ منزلہ عمارت کو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم رائٹرز نے ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں کی۔
محکمہ صحت کے ایک افسر کے مطابق اب تک 59 افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ ایک لاش اس قدر بری طرح جھلس چکی ہے کہ اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
الکوت کے ایک سینئر اہلکار علی المیاحی نے بتایا کہ “ابھی بھی کئی لاشیں ملبے کے نیچے موجود ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں۔”

آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم صوبائی گورنر نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔ گورنر کے مطابق شاپنگ مال اور عمارت کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں