آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

تازہ ترین

عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر افراد کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا گیا۔
عدالتی کارروائی کے مطابق مسلسل عدم پیشی کے باعث دونوں کے خلاف پہلے ہی وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ تاہم انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگلی سماعت پر ملزمان پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ گزشتہ سماعت پر حاضر ہونے والے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئی تھیں۔
مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں