Post Views: 107
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات کی سماعت کی، تاہم اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کرایا۔
عدالت نے سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی کارروائی مؤخر کر دی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی پر مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کا الزام عائد ہے۔



