Post Views: 44
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، تاہم ملزم مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا زبانی حکم سنا دیا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، جبکہ عدالت نے ان کی عدم پیشی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔







