آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

عدالت نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندوں سے حلف لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرخ جمشید پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا شیڈول پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ نے پی ٹی آئی کے ارکان کو آزاد قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر ارکان سے گورنر ہاؤس میں لیے گئے حلف کو چیلنج کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حلف کے معاملے پر دائر درخواستیں قابلِ سماعت نہیں ہیں، جس پر عدالت نے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اگر درخواست قابلِ سماعت نہیں تو تحریری طور پر وضاحت دیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا گیا کہ اگر حلف پر اعتراض ہے تو بتائیں کب اسپیکر ان ارکان سے حلف لے رہے ہیں؟ عدالت نے اسپیکر سے شیڈول طلب کرنے کا حکم بھی دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے، تاہم عدالت نے کہا کہ اس پہلو کو بعد میں دیکھا جائے گا، کیونکہ کیس میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اجازت لے کر اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔
عدالت نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو شیڈول پیش کرنے اور الیکشن کمیشن کو اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں