Post Views: 22
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر حتمی فیصلہ دے دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کہا کہ عدالت نے پولیس کو پہلے دو مرتبہ موقع دیا تھا کہ وہ ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرائے لیکن پولیس یہ کام انجام نہ دے سکی۔
عدالت نے کہا کہ چونکہ ملزم نے دو بار ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا، اس لیے تیسری بار موقع دینا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے سمیت مجموعی طور پر بارہ مختلف مقدمات درج ہیں۔