آج کی تاریخ

عدالت نے عمران خان کے خلاف احتجاجی مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق 6 مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ آئندہ پیشی پر طلب کر لیا۔ جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی 6 نومبر تک مؤخر کر دی۔ آج کی سماعت میں دلائل پیش نہ ہو سکے۔ مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا کیس بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر تمام شریک ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں