آج کی تاریخ

علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت

تازہ ترین

عدالت میں علیمہ خان کا موقف، جلد پیشیوں سے چھٹکارا ملے گا

اسلام آباد: بانی تحریکِ انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ جلد عدالتی پیشیوں سے نجات حاصل کر لیں گی۔
یہ بیان انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو میں دیا۔ علیمہ خان تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں 30 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا، کیونکہ موجودہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔
سماعت کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ “آپ کبھی اڈیالہ، کبھی عدالت، یہ سلسلہ کب رکے گا؟” جس پر علیمہ خان نے مسکرا کر جواب دیا: “بہت جلد عدالتی پیشیوں سے جان چھوٹ جائے گی”۔

شیئر کریں

:مزید خبریں