نیند کے لیے عام سپلیمنٹ ہارٹ فیلیئر کا سبب بن سکتا ہے! نئی تحقیق کی رپورٹ

نیویارک: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کے لیے استعمال ہونے والا سپلیمنٹ میلاٹونِن طویل استعمال کی صورت میں ہارٹ فیلیئر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے اور مریض کو اسپتال میں داخل ہونے پر مجبور کر سکتا ہے۔ میلاٹونِن ایک ہارمون ہے جو جسم کے نیند کے سائیکل کو منظم کرتا ہے اور اس کا مصنوعی ورژن اکثر بے خوابی اور جیٹ لیگ کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ یہ اوور دی کاؤنٹر ادویات میں شامل ہے، اس لیے مختلف برانڈز اسے مختلف طاقت کے ساتھ فروخت کرتے ہیں، جس کے جسم پر طویل مدتی اثرات ہو سکتے ہیں۔
تحقیق کے لیے محققین نے پانچ سال کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کے صحت کے ریکارڈز کا جائزہ لیا، جنہوں نے کم از کم ایک سال تک میلاٹونِن کا استعمال کیا، اور ان کا موازنہ ان افراد سے کیا جو بے خوابی کے باوجود میلاٹونِن نہیں لیتے تھے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد 12 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک میلاٹونِن استعمال کر چکے تھے، ان میں ہارٹ فیلیئر کے امکانات تقریباً 90 فیصد زیادہ تھے بنسبت ان لوگوں کے جو یہ سپلیمنٹ استعمال نہیں کرتے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں