آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور ہفتے کے روز بھی اس قیمتی دھات کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 335 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، جب کہ فی 10 گرام سونا بھی 771 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ چاندی 41 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 31 روپے اور دس گرام چاندی 36 روپے گھٹنے کے بعد 3 ہزار 455 روپے کی سطح پر آگئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں