Post Views: 49
کراچی: بین الاقوامی اور ملکی مارکیٹوں میں آج ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا ہو کر فی اونس 4 ہزار 191 ڈالر پر آ گیا۔ عالمی نرخوں میں کمی کا اثر فوری طور پر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونا 1 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 457 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے مقرر ہو گئی۔







