Post Views: 7
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 411 ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں دکھائی دیے۔
جمعہ کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 قیراط سونا 1200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے ہو گیا جبکہ فی 10 گرام سونا 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ادھر چاندی کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔ فی تولہ چاندی 4121 روپے اور فی 10 گرام 3533 روپے پر بدستور مستحکم رہی۔