Post Views: 51
آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 3 دن کی بندش کے بعد فی اونس سونا 26 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 331 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
عالمی منڈی میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی نظر آئے، جہاں پیر کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 228 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 508 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 007 روپے پر برقرار رہی اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔