آج کی تاریخ

عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

دنیا بھر کی بلین مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 85 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
بین الاقوامی کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 463 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 43 ہزار 732 روپے رہ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی کے باعث سونے کی عالمی قیمتوں میں یہ کمی دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں