آج کی تاریخ

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، مقامی صرافہ بازار میں بھی بڑی کمی

کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری میں کمی، ڈالر کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوطی اور جغرافیائی تناؤ میں کمی جیسے عوامل نے عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کے نرخ گرا دیے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا اچانک 140 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 940 ڈالر پر آگیا، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے۔
مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونا 12 ہزار 3 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح چاندی کے نرخ بھی نیچے آگئے — فی تولہ چاندی 173 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 924 روپے، اور 10 گرام چاندی 148 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 221 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں