Post Views: 17
کراچی: عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 320 ڈالر پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 1372 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی معاشی رجحانات اور مارکیٹ کے دباؤ کے باعث بتائی جا رہی ہے۔