Post Views: 53
عالمی اور ملکی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 324 ڈالر تک پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے ہو گئی ہے۔